جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ طب کا بیان ۔ حدیث 2146

پچھنے لگانا

راوی: احمد بن بدیل بن قریش کوفی , محمد بن فضیل عبدالرحمن بن اسحاق , قاسم بن عبدالرحمن , ابن عبداللہ , ابن مسعود

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَيْلِ بْنِ قُرَيْشٍ الْيَامِّيُّ الْکُوفِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لَيْلَةِ أُسْرِيَ بِهِ أَنَّهُ لَمْ يَمُرَّ عَلَی مَلَإٍ مِنْ الْمَلَائِکَةِ إِلَّا أَمَرُوهُ أَنْ مُرْ أُمَّتَکَ بِالْحِجَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ مَسْعُودٍ

احمد بن بدیل بن قریش کوفی، محمد بن فضیل عبدالرحمن بن اسحاق، قاسم بن عبدالرحمن، ابن عبد اللہ، حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شب معراج کا قصہ سناتے ہوئے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرشتوں کے کسی ایسے گروہ کے پاس سے نہیں گزرے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی امت کو پچھنے لگانے کا حکم دینے کا نہ کہا ہو۔ یہ حدیث ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت سے غریب ہے۔

Sayyidina Ibn Masud (RA) reported that Allah’s Messenger narrated the account of the night of ascension to heaven and disclosed, “I did not pass by any section of the angels but they instructed me to command my ummah to have themselves cupped.’

[Ibn Majah 3479]

یہ حدیث شیئر کریں