اس مسجد میں دوسری جماعت جس میں ایک مرتبہ جماعت ہو چکی ہو
راوی: ہناد , عبدہ , سعید بن ابوعروبہ , سلیمان ناجی , ابومتوکل , ابوسعید
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ النَّاجِيِّ الْبَصْرِيِّ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ جَائَ رَجُلٌ وَقَدْ صَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَيُّکُمْ يَتَّجِرُ عَلَی هَذَا فَقَامَ رَجُلٌ فَصَلَّی مَعَهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي أُمَامَةَ وَأَبِي مُوسَی وَالْحَکَمِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَهُوَ قَوْلُ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرِهِمْ مِنْ التَّابِعِينَ قَالُوا لَا بَأْسَ أَنْ يُصَلِّيَ الْقَوْمُ جَمَاعَةً فِي مَسْجِدٍ قَدْ صَلَّی فِيهِ جَمَاعَةٌ وَبِهِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ و قَالَ آخَرُونَ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ يُصَلُّونَ فُرَادَی
ہناد، عبدہ، سعید بن ابوعروبہ، سلیمان ناجی، ابومتوکل، ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی آیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نماز پڑھ لینے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کون تجارت کرے گا اس آدمی کے ساتھ ایک شخص کھڑا ہو اور اس نے اس کے ساتھ نماز پڑھی لی اس باب میں ابوامامہ ابوموسی اور حکم بن عمیر سے بھی روایات مروی ہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا کہ ابوسعید کی حدیث حسن ہے اور صحابہ و تابعین میں سے کئی اہل علم کا یہ قول ہے کہ جس مسجد میں جماعت ہو چکی ہو اس میں دوبارہ جماعت کرنے میں کوئی حرج نہیں اور یہی کہتے ہیں احمد اور اسحاق بھی اور بعض اہل علم کے نزدیک وہ نماز پڑھیں اکیلے اکیلے یہ قول سفیان ثوری ابن مبارک امام مالک اور امام شافعی کا ہے ان مسلک یہ ہے کہ وہ الگ الگ نماز پڑھیں۔
Sayyidina Abu Sa’eed (RA) narrated that after Allah’s Messenger (SAW) had finished prayer a man came. So he said, “Who will join this man in trading?” A man got up and offered salah with him. (Thus, both earned reward of congregational prayer)