جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ نیکی و صلہ رحمی کا بیان ۔ حدیث 2061

بے حیائی کے بارے میں

راوی: محمود بن غیلان , ابوداؤد , شعبہ , اعمش , ابووائل , مسروق , عبداللہ بن عمرو

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَنْبَأَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْأَعْمَشِ قَال سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خِيَارُکُمْ أَحَاسِنُکُمْ أَخْلَاقًا وَلَمْ يَکُنْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلَا مُتَفَحِّشًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمود بن غیلان، ابوداؤد، شعبہ، اعمش، ابووائل، مسروق، حضرت عبداللہ بن عمرو سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کا اخلاق سب سے بہتر ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نہ کبھی فحش گوئی کرتے اور نہ ہی یہ ان کی عادات میں سے تھا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Abdullah ibn Amr reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “The best of you are those of you who have very good manners.” And it was not given to the Prophet (SAW) to ever indulge in indecent talk and he was not indecent.

[Bukhari 6029]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں