خادم کو ادب سکھانا
راوی: احمد بن محمد , عبداللہ , سفیان , ابی ہارون , ابوسعید
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي هَارُونَ الْعَبْدِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا ضَرَبَ أَحَدُکُمْ خَادِمَهُ فَذَکَرَ اللَّهَ فَارْفَعُوا أَيْدِيَکُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی وَأَبُو هَارُونَ الْعَبْدِيُّ اسْمُهُ عُمَارَةُ بْنُ جُوَيْنٍ قَالَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ الْعَطَّارُ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ ضَعَّفَ شُعْبَةُ أَبَا هَارُونَ الْعَبْدِيَّ قَالَ يَحْيَی وَمَا زَالَ ابْنُ عَوْنٍ يَرْوِي عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ حَتَّی مَاتَ
احمد بن محمد، عبد اللہ، سفیان، ابی ہارون، حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی اپنے خادم کو مار رہا ہو اور وہ اللہ کو یاد کرنے لگے تو اسے فورا اپنا ہاتھ اٹھا لینا چاہیے ابوہارون عبدی، عمارہ بن جوین ہے۔ یحیی بن سعید کہتے ہیں کہ شعبہ نے ابوہارون عبدی کو ضعیف قرار دیا ہے یحیی فرماتے ہیں کہ ابن عون اپنے انتقال تک ابوہارون سے احادیث نقل کرتے رہے۔
Sayyidina Abu Saeed (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, “If one of you beats his servant and he mentions Allah then he must raise his hand away.”