اس کی اجازت
راوی: یحیی بن موسی , عبدالرزاق , عبداللہ بن عمر , عیسیٰ بن عبداللہ بن انیس اپنے والد
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ عِيسَی بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُنَيْسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ إِلَی قِرْبَةٍ مُعَلَّقَةٍ فَخَنَثَهَا ثُمَّ شَرِبَ مِنْ فِيهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سُلَيْمٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِصَحِيحٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ وَلَا أَدْرِي سَمِعَ مِنْ عِيسَی أَمْ لَا
یحیی بن موسی، عبدالرزاق، عبداللہ بن عمر، حضرت عیسیٰ بن عبداللہ بن انیس اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا آپ ایک لٹکی ہوئی مشک کے پاس کھڑے ہوئے اور آپ نے اسے جھکا کر اس کے منہ سے پانی پیا۔ اس باب میں حضرت ام سلیم سے بھی حدیث منقول ہے لیکن اس کی سند صحیح نہیں اور عبداللہ بن عمر حافظے کی وجہ سے ضعیف ہیں مجھے یہ بھی معلوم نہیں کہ ان کا عیسیٰ سے سماع ہے یا نہیں۔
Sayyidina Abdullah ibn Unays (RA) said, “I saw the Prophet (SAW) stand by a water-skin suspended above. He inclined it down and drank from it (from its mouth).”
[Abu Dawud 3721]