برتن میں سانس لینا
راوی: قتیبہ , یوسف بن حماد , عبدالوارث بن سعید , ابوعصام , انس بن مالک
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَيُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي عِصَامٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَائِ ثَلَاثًا وَيَقُولُ هُوَ أَمْرَأُ وَأَرْوَی قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَاهُ هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ أَبِي عِصَامٍ عَنْ أَنَسٍ وَرَوَی عَزْرَةُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ ثُمَامَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَتَنَفَّسُ فِي الْإِنَائِ ثَلَاثًا
قتیبہ، یوسف بن حماد، عبدالوارث بن سعید، ابوعصام، حضرت انس بن مالک فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی پیتے ہوئے تین مرتبہ سانس لیتے اور فرماتے یہ زیادہ سیراب کرنے والا خوشگوار ہے یہ حدیث حسن غریب ہے ہشام دستوائی سے ابوعصام سے اور وہ انس سے نقل کرتے ہیں کہ عزرہ بن ثابت، ثمامہ سے اور وہ انس سے نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برتن میں پانی پیتے وقت تین سانس لیا کرتے تھے۔
Sayyidina Anas ibn Maalik (RA) said that the Prophet (SAW) used to pause for breath three times while drinking and say, “This is more thirst-quenching and more pleasant.”