کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت
راوی: محمد بن بشار , ابن ابوعدی , سعید , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يَشْرَبَ الرَّجُلُ قَائِمًا فَقِيلَ الْأَکْلُ قَالَ ذَاکَ أَشَدُّ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمد بن بشار، ابن ابوعدی، سعید، قتادہ، حضرت انس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھڑے ہو کر پانی پینے سے منع فرمایا تو آپ سے پوچھا گیا کہ کھانے کا کیا حکم؟ تو آپ نے فرمایا وہ تو اس سے بھی زیادہ سخت ہے (یعنی کھڑے ہو کر کھانا بھی منع ہے) یہ حدیث صحیح ہے۔
Sayyidina Anas reported that the Prophet (SAW) disallowed that a man should drink (anything) while he is standing. Someone asked, “And eating?” He said, “That is worse than that.”
[Muslim 2024]