اونٹوں کا پیشاب پینا
راوی: حسن بن محمد زعفرانی , عفان , حماد بن سلمہ , حمید , ثابت , قتادہ , انس
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ وَثَابِتٌ وَقَتَادَةُ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ نَاسًا مِنْ عُرَيْنَةَ قَدِمُوا الْمَدِينَةَ فَاجْتَوَوْهَا فَبَعَثَهُمْ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِبِلِ الصَّدَقَةِ وَقَالَ اشْرَبُوا مِنْ أَبْوَالِهَا وَأَلْبَانِهَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ أَنَسٍ رَوَاهُ أَبُو قِلَابَةَ عَنْ أَنَسٍ وَرَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ
حسن بن محمد زعفرانی، عفان، حماد بن سلمہ، حمید، ثابت، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ مدینہ طیبہ آئے تو وہاں کی آب وہوا ان لوگوں کو موافق نہ آئی پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں صدقے کے اونٹوں میں بھیج دیا اور فرمایا ان کا دودھ اور پیشاب پیو۔ یہ حدیث ثابت کی روایت سے حسن صحیح غریب ہے۔ یہ حدیث انس سے کئی سندوں سے منقول ہے۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ابوقلابہ نقل کرتے ہیں کہ سعد بن ابی عروبہ بھی قتادہ سے اور وہ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے نقل کرتے ہیں۔
Sayyidina (RA) reported that some people of Uraynah came to Madinah. The climate did not suit them. So, Allah’s Messenger .I4L sent them to the stable of the camels of sadaqah. He commanded them to drink the milk and urir of the camels.