مرغی کھانا
راوی: زید بن اخزم , ابوقتیبہ , ابوعوام , قتادہ , زہدم جزمی
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ عَنْ أَبِي الْعَوَّامِ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زَهْدَمٍ الْجَرْمِيِّ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی أَبِي مُوسَی وَهُوَ يَأْکُلُ دَجَاجَةً فَقَالَ ادْنُ فَکُلْ فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ وَجْهٍ عَنْ زَهْدَمٍ وَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ زَهْدَمٍ وَأَبُو الْعَوَّامِ هُوَ عِمْرَانُ الْقَطَّانُ
زید بن اخزم، ابوقتیبہ، ابوعوام، قتادہ، حضرت زہدم جزمی فرماتے ہیں کہ ابوموسی کے پاس گیا تو وہ مرغی کھا رہے تھے فرمایا قریب ہو جاؤ اور کھاؤ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مرغی کھاتے ہوئے دیکھا ہے یہ حدیث حسن ہے اور کئی سندوں سے زہدم سے منقول ہے ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں ابوالعوام کا نام عمران قطان ہے۔
Zahdam Jarmi narrated visited Abu Musa (RA) . He was eating a chicken, He said, Come closer and eat. I had seen Allah’s Messenger (SAW) eat it.”
[Bukhari 4385, Muslim 1649]