کفار کے برتنوں میں کھانا
راوی: علی بن عیسیٰ بن یزید بغدادی , عبیداللہ بن محمد بن قرشی , حماد بن سلمہ , ایوب قتادہ , ابوقلابہ , ابوقلابہ , ابواسماء رحبی
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عِيسَی بْنِ يَزِيدَ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعَيْشِيُّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ وَقَتَادَةَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ الرَّحَبِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ أَنَّهُ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ أَهْلِ الْکِتَابِ فَنَطْبُخُ فِي قُدُورِهِمْ وَنَشْرَبُ فِي آنِيَتِهِمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ لَمْ تَجِدُوا غَيْرَهَا فَارْحَضُوهَا بِالْمَائِ ثُمَّ قَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا بِأَرْضِ صَيْدٍ فَکَيْفَ نَصْنَعُ قَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کَلْبَکَ الْمُکَلَّبَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَقَتَلَ فَکُلْ وَإِنْ کَانَ غَيْرَ مُکَلَّبٍ فَذُکِّيَ فَکُلْ وَإِذَا رَمَيْتَ بِسَهْمِکَ وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ فَقَتَلَ فَکُلْ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
علی بن عیسیٰ بن یزید بغدادی، عبیداللہ بن محمد بن قرشی، حماد بن سلمہ، ایوب قتادہ، ابوقلابہ، حضرت ابوقلابہ، ابواسماء رحبی سے اور وہ ابوثعلبہ خشنی سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم لوگ اہل کتاب کے علاقے میں رہتے ہیں پس ان کی ہانڈیوں میں پکاتے اور ان کے برتنوں میں پیتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر دوسرے برتن نہ ملیں تو انہیں پانی سے صاف کر لیا کرو۔ پھر عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم شکاری زمین میں ہوتے ہیں تو کیسے کیا کریں۔ آپ نے فرمایا جب تم نے اپنا سکھایا ہوا کتا (شکار پر) چھوڑ دیا اور اللہ کا نام پڑھ لیا پھر اس نے شکار کو مار ڈالا تو کھالو اور جب اللہ کا نام لے کر تیر پھینکو اور جانور مرجائے تو بھی کھالو۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Abu Qilahab reported from Abu Asma Rahabi from Abu Tha’labah Khushanni (RA) that he submitled, “0 Messenger of Allah, we are in the land of the people of the Scripture. We cook in their vessels and drink from their utensils.” He said, “If you do not find vessels other than that then wash them with water.” He submitted again, “0 Messenger of Allah, in this land, there are games. How do we act?” He said, “If you set out your trained dog and say Bismillah and it kills (a game) then eat it. If the dog is untrained then slaughter the game. And if you cast your arrow, saying Bismillah, and it kills then eat it.’
[Bukhari 5496, Muslim 1930]