بجو کھانا
راوی: ہناد , ابومعاویہ , اسماعیل بن مسلم , عبدالکریم , حبان بن جزء , خزیمہ بن جزء
حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ أَبِي أُمَيَّةَ عَنْ حِبَّانَ بْنِ جَزْئٍ عَنْ أَخِيهِ خُزَيْمَةَ بْنِ جَزْئٍ قَالَ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَکْلِ الضَّبُعِ فَقَالَ أَوَ يَأْکُلُ الضَّبُعَ أَحَدٌ وَسَأَلْتُهُ عَنْ الذِّئْبِ فَقَالَ أَوَيَأْکُلُ الذِّئْبَ أَحَدٌ فِيهِ خَيْرٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ لَيْسَ إِسْنَادُهُ بِالْقَوِيِّ لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ وَقَدْ تَکَلَّمَ بَعْضُ أَهْلِ الْحَدِيثِ فِي إِسْمَعِيلَ وَعَبْدِ الْکَرِيمِ أَبِي أُمَيَّةَ وَهُوَ عَبْدُ الْکَرِيمِ بْنُ قَيْسِ بْنِ أَبِي الْمُخَارِقِ وَعَبْدُ الْکَرِيمِ بْنُ مَالِکٍ الْجَزَرِيُّ ثِقَةٌ
ہناد، ابومعاویہ، اسماعیل بن مسلم، عبدالکریم، حبان بن جزء، حضرت خزیمہ بن جزء فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بجو کے کھانے کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا کوئی ایسا بھی ہے جو بجو کھاتا ہے پھر میں نے بھیڑیے کے متعلق پوچھا تو فرمایا کوئی نیک آدمی بھی بھیڑیا کھا سکتا ہے اس حدیث کی سند قوی نہیں ہم اسے صرف اسماعیل بن مسلم کی عبدالکریم ابی امیہ کی روایت سے جانتے ہیں بعض محدثین اسماعیل اور عبدالکریم کے متعلق کلام کرتے ہیں اور عبدالکریم وہ عبدالکریم بن قیس بن ابی مخارق ہیں لیکن عبدالکریم بن مالک جزری ثقہ ہیں۔
Sayyidina Khuzaymah ibn Jazi said that he asked Allah’s Messenger (SAW) about eating hyena. He asked, “Does anyone eat hyena?” He enquired about eating wolf and he asked, “Does one with good in him eat a wolf?”
[Ibn e Majah 3237]