اذان میں ترجیع
راوی: ابوموسی , محمد بن مثنی عفان , ہمام عامر , عبداللہ بن محیریز , ابومحذورہ
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَفَّانُ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ الْوَاحِدِ الْأَحْوَلِ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَيْرِيزٍ عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَّمَهُ الْأَذَانَ تِسْعَ عَشْرَةَ کَلِمَةً وَالْإِقَامَةَ سَبْعَ عَشْرَةَ کَلِمَةً قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو مَحْذُورَةَ اسْمُهُ سَمُرَةُ بْنُ مِعْيَرٍ وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَی هَذَا فِي الْأَذَانِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّهُ کَانَ يُفْرِدُ الْإِقَامَةَ
ابوموسی، محمد بن مثنی عفان، ہمام عامر، عبداللہ بن محیریز، ابومحذورہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اذان میں انیس اور تکبیر میں سترہ کلمات سکھائے امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے اور حضرت ابومحذورہ کا نام سمرہ بن مغیرہ ہے بعض اہل علم کا اذان کے بارے میں یہی مذہب ہے ابومحذورہ سے تکبیر کا ایک ایک مرتبہ کہنا بھی مروی ہے۔
Sayyidina Abu Mahdhurah (RA) said that the Prophet (SAW) taught him nineteen words of the Adhan and seventeen of the iqamah.