ریشمی کپڑے لڑائی میں پہننا
راوی: محمود بن غیلان , عبدالصمد بن عبدالوارث , ہمام , قتادہ , انس , عبدالرحمن بن عوف , زبیر بن عوام , انس
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا هَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ وَالزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ شَکَيَا الْقَمْلَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي غَزَاةٍ لَهُمَا فَرَخَّصَ لَهُمَا فِي قُمُصِ الْحَرِيرِ قَالَ وَرَأَيْتُهُ عَلَيْهِمَا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
محمود بن غیلان، عبدالصمد بن عبدالوارث، ہمام، قتادہ، انس، عبدالرحمن بن عوف، زبیر بن عوام، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ عبدالرحمن بن عوف اور زبیر بن عوام نے ایک جنگ کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے جوئیں پڑنے کی شکایت کی تو آپ نے ان دونوں کو ریشم کی قمیص پہننے کی اجازت دی حضرت انس فرماتے ہیں کہ میں نے ان دونوں کو یہ کرتے پہنے ہوئے دیکھا ہے یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Anas (RA) reported that in a battle Abdur Rahman ibn Awf (RA) and Zubayr ibn Awwam (RA) complained to the Prophet (SAW) of lice. So, he permitted both of them to wear silk shirts. Anas (RA) said, “I saw them wearing it.”
[Bukhari 2920, Muslim 2076]
——————————————————————————–