جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1756

لڑائی کے وقت ثابت قدم رہنا

راوی: محمد بن بشار , یحیی بن سعید , سفیان , ابواسحق , براء بن عازب

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَائِ بِنِ عَازِبٍ قَالَ قَالَ لَنَا رَجُلٌ أَفَرَرْتُمْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أَبَا عُمَارَةَ قَالَ لَا وَاللَّهِ مَا وَلَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَکِنْ وَلَّی سَرَعَانُ النَّاسِ تَلَقَّتْهُمْ هَوَازِنُ بِالنَّبْلِ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی بَغْلَتِهِ وَأَبُو سُفْيَانَ بْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ آخِذٌ بِلِجَامِهَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ أَنَا النَّبِيُّ لَا کَذِبْ أَنَا ابْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبْ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عُمَرَ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن بشار، یحیی بن سعید، سفیان، ابواسحاق ، حضرت براء بن عازب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کسی شخص نے کہا اے ابوعمارہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کیا تم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے فرار ہوگئے تھے۔ انہوں نے فرمایا نہیں اللہ کی قسم صرف چند جلد باز لوگوں نے فرار کی راہ اختیار کی تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہیں اور جن لوگوں نے فرار کی راہ اختیار کی تھی ان سے ہوازن کے تیر اندزوں نے مقابلہ کیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خچر پر سوار تھے اور ابوسفیان بن حارث بن عبدالمطلب اس کی لگام پکڑے ہوئے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اعلان فرما رہے تھے، میں نبی ہوں اس میں کوئی جھوٹ نہیں اور میں عبدالمطلب کا بیٹا (پوتا) ہوں۔ اس باب میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے بھی احادیث منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Bara ibn Aazib (RA) itarrated that someone asked him, “0 Abu Umarah, had you deserted Allah’s Messenger ?“ He said, “No, by Allah! Allah’s Messenger (SAW). I did not turn away but a few hasty people turned away. Those were confronted by the archers of the Hawazin. Allah’s Messenger (SAW) was riding a mule and Abu Sufyan ibn Harith ibn Abdul Muttalib held its reins. Allah’s Messenger -‘ was saying all the while, “I am the Prophet. No lie. I am the son of Abdul Muttalib.”

[Bukhari 2930, Muslim 1776]

یہ حدیث شیئر کریں