جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1744

جنگ میں جھوٹ اور فریب کی اجازت

راوی: احمد بن منیع , نصر بن علی , سفیان , عمرو بن دینار , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَنَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْحَرْبُ خُدْعَةٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَعَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَسْمَائَ بِنْتِ يَزِيدَ بْنِ السَّکَنِ وَکَعْبِ بْنِ مَالِکٍ وَأَنَسٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

احمد بن منیع، نصر بن علی، سفیان، عمرو بن دینار، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جنگ ایک دھوکہ ہے۔ اس باب میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، زید بن ثابت رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، ابن عباس رضی اللہ عنھما، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، اسماء بنت زید رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، کعب بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بھی روایات منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Jabir ibn Abdullah (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, ‘War is deception.”

[Bukhari 303. Muslim 1739, Ahmed 14312]

یہ حدیث شیئر کریں