باب کون سا آدمی افضل ہے
راوی: ابوعمار , ولید بن مسلم , اوزاعی , زہری بن عطاء بن یزید لیثی , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ عَنْ عَطَائِ بْنِ يَزِيدَ اللَّيْثِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيُّ النَّاسِ أَفْضَلُ قَالَ رَجُلٌ يُجَاهِدُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ قَالُوا ثُمَّ مَنْ قَالَ ثُمَّ مُؤْمِنٌ فِي شِعْبٍ مِنْ الشِّعَابِ يَتَّقِي رَبَّهُ وَيَدَعُ النَّاسَ مِنْ شَرِّهِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوعمار، ولید بن مسلم، اوزاعی، زہری بن عطاء بن یزید لیثی، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا کہ کون سا شخص افضل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والا۔ عرض کیا گیا پھر کون۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ مومن جو گھاٹیوں میں سے کسی گھاٹی میں رہتا ہو اپنے رب سے ڈرے اور لوگوں کو اپنے شر سے محفوظ رکھے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that someone asked Allah’s Messenger (SAW) Which man is most excellent? He said, The man who wages jihad in Allah’s cause. He was asked, “Who next? He said, “A Believer in one of the mountain passes, who fears his Lord and keeps people safe from his mischief.”
[Bukhari 2786, Nisai 1888]