باب جہاد کے دوران روزہ رکھنے کی فضیلت ۔
راوی: قتیبہ , ابن لہیعۃ , ابی الاسود , عروہ , سلیمان بن یسار , ابوہریرہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَسُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّهُمَا حَدَّثَاهُ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ صَامَ يَوْمًا فِي سَبِيلِ اللَّهِ زَحْزَحَهُ اللَّهُ عَنْ النَّارِ سَبْعِينَ خَرِيفًا أَحَدُهُمَا يَقُولُ سَبْعِينَ وَالْآخَرُ يَقُولُ أَرْبَعِينَ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ وَأَبُو الْأَسْوَدِ اسْمُهُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ الْأَسَدِيُّ الْمَدَنِيُّ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَأَنَسٍ وَعُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ وَأَبِي أُمَامَةَ
قتیبہ، ابن لہیعۃ، ابی اسود، عروہ، سلیمان بن یسار، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جہاد کے دوران ایک روزہ رکھا۔ اللہ تعالیٰ اسے دوزخ کی آگ سے ستر برس کی مسافت تک دور کر دیں گے۔ (حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت کرنے والے دو راویوں میں سے) ایک راوی نے ستر اور دوسرے نے چالیس برس کا قول نقل کیا ہے۔ یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔ ابواسود کا نام محمد بن عبدالرحمن بن نوفل اسدی مدینی ہے۔ اس باب میں حضرت ابوسعد، انس، عقبہ بن عامر اور ابوامامہ سے بھی احادیث منقول ہیں۔
Sayyidina Abu Hurayrah (RA) reported that the Prophet (SAW) said, As for him who fasts one day in AlIahs path (during jihad), Allah will keep him away from the fire by a distance of seventy years. One of the narrators said, Seventy, while another said, Forty.
[Nisai 2243]