جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1678

باب فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کہ آج کے بعد مکہ میں جہاد نہ کیا جائے گا۔

راوی: محمد بن بشار , یحیی بن سعید , زکریا بن ابوزائدہ , شعبی , حارث بن مالک بن برصاء

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ مَالِکِ بْنِ الْبَرْصَائِ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَکَّةَ يَقُولُ لَا تُغْزَی هَذِهِ بَعْدَ الْيَوْمِ إِلَی يَوْمِ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَسُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ وَمُطِيعٍ وَهَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَهُوَ حَدِيثُ زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ فَلَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِهِ

محمد بن بشار، یحیی بن سعید، زکریا بن ابوزائدہ، شعبی، حضرت حارث بن مالک بن برصاء فرماتے ہیں کہ میں نے فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ آج کے بعد قیامت تک اس پر چڑھائی نہیں کی جائے گی یعنی یہ کبھی دارالحرب اور دارالکفار نہیں ہوگا۔ اس باب میں ابن عباس، سفیان بن صرد اور مطیع سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ اور یہ زکریا بن زائدہ کی روایت ہے وہ شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ ہم اس روایت کو صرف زکریا کی روایت سے ہی پہنچانتے ہیں۔

Sayyidina Harith ibn Maalik ibn Barsa (RA) narrated: I heard the Prophet say on the day of conquest of Makkah, There will be no battle against it after today till the IastHour.’ {It will never be a war area and land of the disblievers}.

[Ahmed 19042]

یہ حدیث شیئر کریں