جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جہاد کا بیان ۔ حدیث 1648

کسی کے حکم پر پورا اترنا۔

راوی: قتیبہ , لیث , ابوزبیر , جابر فرماتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر سعد بن معاذ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ أَنَّهُ قَالَ رُمِيَ يَوْمَ الْأَحْزَابِ سَعْدُ بْنُ مُعَاذٍ فَقَطَعُوا أَکْحَلَهُ أَوْ أَبْجَلَهُ فَحَسَمَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالنَّارِ فَانْتَفَخَتْ يَدُهُ فَتَرَکَهُ فَنَزَفَهُ الدَّمُ فَحَسَمَهُ أُخْرَی فَانْتَفَخَتْ يَدُهُ فَلَمَّا رَأَی ذَلِکَ قَالَ اللَّهُمَّ لَا تُخْرِجْ نَفْسِي حَتَّی تُقِرَّ عَيْنِي مِنْ بَنِي قُرَيْظَةَ فَاسْتَمْسَکَ عِرْقُهُ فَمَا قَطَرَ قَطْرَةً حَتَّی نَزَلُوا عَلَی حُکْمِ سَعْدِ بْنِ مُعَاذٍ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَحَکَمَ أَنْ يُقْتَلَ رِجَالُهُمْ وَيُسْتَحْيَا نِسَاؤُهُمْ يَسْتَعِينُ بِهِنَّ الْمُسْلِمُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصَبْتَ حُکْمَ اللَّهِ فِيهِمْ وَکَانُوا أَرْبَعَ مِائَةٍ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ قَتْلِهِمْ انْفَتَقَ عِرْقُهُ فَمَاتَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَطِيَّةَ الْقُرَظِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، لیث، ابوزبیر، حضرت جابر فرماتے ہیں کہ غزوہ خندق کے موقع پر حضرت سعد بن معاذ کو تیر لگ گیا جس سے ان کی اکحل یا ابجل کی رگ کٹ گئی۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے آگ سے داغا تو ان کا ہاتھ سوج گیا۔ پھر چھوڑا تو خون پھر بہنے لگا اس مرتبہ دوبارہ داغا لیکن اس مرتبہ بھی ہاتھ سوج گیا۔ انہوں نے جب یہ معاملہ دیکھا تو دعا کی یا اللہ میری روح اس وقت تک نہ نکلے جب تک تو بنی قرطبہ سے میری آنکھوں کو ٹھنڈک نہ پہنچا دے۔ (ان کا فیصلہ دیکھ لوں) اس پر ان کی رگ سے خون بہنا بند ہوگیا اور ایک قطرہ بھی نہ ٹپکا۔ یہاں تک کہ ان لوگوں (یہودیوں) نے سعد بن معاذ کا حکم (فیصلہ کرنے والا) تسلیم کر لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پیغام بھیجا تو انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ ان کے مرد قتل جبکہ عورتیں زندہ رکھی جائیں تاکہ مسلمان ان سے مدد حاصل کر سکیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان کے معاملے میں تمہارا فیصلہ اللہ کے فیصلے کے مطابق ہوگیا۔ وہ لوگ چار سو تھے جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے قتل سے فارغ ہوئے تو سعد کی رگ دوبارہ کھل گئی اور خون بہنے لگا یہاں تک کہ وہ فوت ہوگئے اس باب میں ابوسعید اور عطیہ قرظی سے بھی روایات منقول ہیں۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Jabir reported that, during the Battle of Trenches, Sa’d ibn Mu’adh (RA) was shot by an arrow that severed his artery in the middle of his forearm. The Prophet ‘ branded the wound but his hand swelled. So, he stopped and blood flowed from it. He branded him again, but it swelled again. When he saw that, he prayed, ‘0 Allah, do not take away my soul till my eyes are cooled with Banu Qurayzah,” Blood ceased to flow from his wound and not even a drop came out. Then they chose Sad ibn Mu’adh (RA) as an arbitrator. He was sent for and he judged that their men should be put to death and their women should be spared so that the Muslims might get them to help them. Allah’s Messenger said, ‘You have decided like Allah’s Judgement in their case.” They were four hundred people when he had finished their execution, his wound opened again and blood flowed out, and he died.

[Bukhari 463, Muslim 1769]

یہ حدیث شیئر کریں