مشرکین کے برتن استعمال کرنا۔
راوی: زید بن اخزم الطائی , ابوقتیبہ سلم بن قتیبہ , شعبہ ایوب ابوقلابہ , ابوثعلبہ خشنی
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ الطَّائِيُّ حَدَّثَنَا أَبُو قُتَيْبَةَ سَلْمُ بْنُ قُتَيْبَةَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ قَالَ سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ قُدُورِ الْمَجُوسِ فَقَالَ أَنْقُوهَا غَسْلًا وَاطْبُخُوا فِيهَا وَنَهَی عَنْ کُلِّ سَبُعٍ وَذِي نَابٍ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ وَرَوَاهُ أَبُو إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ وَأَبُو قِلَابَةَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ إِنَّمَا رَوَاهُ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ الرَّحَبِيِّ عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ
زید بن اخزم الطائی، ابوقتیبہ سلم بن قتیبہ، شعبہ ایوب ابوقلابہ، حضرت ابوثعلبہ خشنی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مجوسیوں کے برتن استعمال کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہیں دھو کر صاف کرلو اور پھر ان میں پکاؤ۔ اور آپ نے ہر کچلی والے درندے کے کھانے سے منع فرمایا۔ یہ حدیث ابوادریس خولانی بھی ابوثعلبہ سے نقل کرتے ہیں۔ ابوقلابہ کو ابوثعلبہ سے سماع نہیں۔ وہ اسے ابواسماء کے واسطے سے نقل کرتے ہیں۔
Sayyidina Abu Tha’labah Khushani reported that Allah’s Messenger was asked about the vessels of the Majusis (Magians). He said, “Wash them and cook in them. And he disallowed every carnivorous beast with fangs.