شب خون مارنے اور حملہ کرنا۔
راوی: قتیبہ , محمد بن بشار , معاذ بن معاذ , سعید بن ابوعروبہ , قتادہ , انس , ابوطلحہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَمُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أَبِي طَلْحَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا ظَهَرَ عَلَی قَوْمٍ أَقَامَ بِعَرْصَتِهِمْ ثَلَاثًا قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَحَدِيثُ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَخَّصَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْغَارَةِ بِاللَّيْلِ وَأَنْ يُبَيِّتُوا وَکَرِهَهُ بَعْضُهُمْ و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ لَا بَأْسَ أَنْ يُبَيَّتَ الْعَدُوُّ لَيْلًا وَمَعْنَی قَوْلِهِ وَافَقَ مُحَمَّدٌ الْخَمِيسَ يَعْنِي بِهِ الْجَيْشَ
قتیبہ، محمد بن بشار، معاذ بن معاذ، سعید بن ابوعروبہ، قتادہ، انس، حضرت ابوطلحہ فرماتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کسی قوم پر فتح حاصل کر لیتے تو ان کے میدان جنگ میں تین دن تک قیام کرتے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ بعض علماء رات کو حملہ کرنے کے اجازت دیتے ہیں جب کہ بعض اسے مکروہ کہتے ہیں۔ امام احمد اور اسحاق کہتے ہیں کہ دشمن پر شب خون مارنے میں کوئی حرج نہیں (وَافَقَ مُحَمَّدٌ الْخَمِيسَ) کا مطلب یہ ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لشکر بھی ہے۔
Sayyidina Abu Talhah (RA) reported that when the Prophet conquered a people,. he stayed on their battlefield for three days.
[Bukhari 3065]