اللہ تعالیٰ نا فرمانی کی صورت میں نذر مانناصحیح نہیں ۔
راوی: قتیبہ بن سعید , مالک , طلحہ بن عبدالملک , قاسم بن محمد , عائشہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ طَلْحَةَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِکِ الْأَيْلِيِّ عَنْ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ نَذَرَ أَنْ يُطِيعَ اللَّهَ فَلْيُطِعْهُ وَمَنْ نَذَرَ أَنْ يَعْصِيَ اللَّهَ فَلَا يَعْصِهِ
قتیبہ بن سعید، مالک، طلحہ بن عبدالملک، قاسم بن محمد، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی نذر مانے اسے اطاعت کرنی چاہیے اور جو آدمی اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی نذر مانے وہ اس کی نافرمانی نہ کرے (یعنی اسے پورا نہ کرے بلکہ کفارہ ادا کرے) ۔
Sayyidah Ayshah reported that the Prophet (SAW) said, “He who vows to obey Allah must obey Him and he who vows to disobey Allah must not disobey Him.”