ظہر میں تعجیل کے بارے میں
راوی: ہناد , وکیع , سفیان , حکیم بن جبیر , ابراہیم , اسود , عائشہ
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ حَکِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ أَحَدًا کَانَ أَشَدَّ تَعْجِيلًا لِلظُّهْرِ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَا مِنْ أَبِي بَکْرٍ وَلَا مِنْ عُمَرَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَخَبَّابٍ وَأَبِي بَرْزَةَ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَأَنَسٍ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَهُوَ الَّذِي اخْتَارَهُ أَهْلُ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَنْ بَعْدَهُمْ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَقَدْ تَکَلَّمَ شُعْبَةُ فِي حَکِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ مِنْ أَجْلِ حَدِيثِهِ الَّذِي رَوَی عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ قَالَ يَحْيَی وَرَوَی لَهُ سُفْيَانُ وَزَائِدَةُ وَلَمْ يَرَ يَحْيَی بِحَدِيثِهِ بَأْسًا قَالَ مُحَمَّدٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ حَکِيمِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي تَعْجِيلِ الظُّهْرِ
ہناد، وکیع، سفیان، حکیم بن جبیر، ابراہیم، اسود، عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے ظہر کی نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے زیادہ جلدی کرنیوالا نہیں دیکھا اور نہ ہی ابوبکر وعمر سے اس باب میں جابر بن عبداللہ خباب ابوبرزہ ابن مسعود زید بن ثابت انس اور جابر بن سمرہ سے بھی روایات مذکور ہیں امام ابوعیسیٰ ترمذی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حدیث عائشہ حسن ہے صحابہ و تابعین میں سے اہل علم نے اس حدیث کو اختیار کیا ہے علی کہتے ہیں کہ یحیی بن سعید نے کہا کلام کیا ہے شعبہ نے حکم بن جبیر کے بارے میں ان کی ابن مسعود کی نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی حدیث ( مَنْ سَأَلَ النَّاسَ وَلَهُ مَا يُغْنِيهِ) جس میں لوگوں سے سوال کیا اور اس کے پاس اتنا تھا کہ اس کے لئے کافی ہو آخر حدیث تک یحیی کہتے ہیں کہ ان سے سفیان اور زائدہ روایت کرتے ہیں اور یحیی کے نزدیک ان کی حدیث میں کوئی حرج نہیں محمد بن اسماعیل بخاری کہتے ہیں روایت کیا گیا ہے حکیم بن جبیر سے وہ روایت کرتے ہیں سعد بن جبیر سے انہوں نے عائشہ سے وہ روایت کرتی ہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ظہر کی تعجیل میں۔
Sayyidah Aishah(RA)said, "I did not see anyone offering the Salah of Zuhr earlier than Allah's Messenger (SAW) did, and not even (earlier) than Abu Bakr and Umar (RA)”