شرابی کی سزا تین مرتبہ کوڑے اور چوتھی مرتبہ پر قتل ہے۔
راوی: ابوکریب , ابوبکر بن عیاش , عاصم , ابی صالح , معاویہ
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَيَّاشٍ عَنْ عَاصِمِ بْنِ بَهْدَلَةَ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَالشَّرِيدِ وَشُرَحْبِيلَ بْنِ أَوْسٍ وَجَرِيرٍ وَأَبِي الرَّمَدِ الْبَلَوِيِّ وَعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ مُعَاوِيَةَ هَکَذَا رَوَی الثَّوْرِيُّ أَيْضًا عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَرَوَی ابْنُ جُرَيْجٍ وَمَعْمَرٌ عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ حَدِيثُ أَبِي صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّمَا کَانَ هَذَا فِي أَوَّلِ الْأَمْرِ ثُمَّ نُسِخَ بَعْدُ هَکَذَا رَوَی مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوهُ فَإِنْ عَادَ فِي الرَّابِعَةِ فَاقْتُلُوهُ قَالَ ثُمَّ أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ ذَلِکَ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فِي الرَّابِعَةِ فَضَرَبَهُ وَلَمْ يَقْتُلْهُ وَکَذَلِکَ رَوَی الزُّهْرِيُّ عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ ذُؤَيْبٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ هَذَا قَالَ فَرُفِعَ الْقَتْلُ وَکَانَتْ رُخْصَةً وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ عَامَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ لَا نَعْلَمُ بَيْنَهُمْ اخْتِلَافًا فِي ذَلِکَ فِي الْقَدِيمِ وَالْحَدِيثِ وَمِمَّا يُقَوِّي هَذَا مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ أَوْجُهٍ کَثِيرَةٍ أَنَّهُ قَالَ لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَّا بِإِحْدَی ثَلَاثٍ النَّفْسُ بِالنَّفْسِ وَالثَّيِّبُ الزَّانِي وَالتَّارِکُ لِدِينِهِ
ابوکریب، ابوبکر بن عیاش، عاصم، ابی صالح، حضرت معاویہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر کوئی شخص شراب پئیے تو اسے کوڑے مارو اور اگر چوتھی مرتبہ بھی پیے تو اسے قتل کردو اس باب میں حضرت ابوہریرہ، شرید، شرجیل بن اوس، جریر، ابورمد بلوی، اور عبداللہ بن عمر سے بھی احادیث منقول ہیں یہ حدیث ثوری بھی عاصم سے وہ ابوصالح سے وہ معاویہ سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح نقل کرتے ہیں ابن جریج اور معمر بھی سہیل بن ابوصالح سے وہ اپنے والد سے وہ ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں میں نے امام بخاری سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ اس باب میں ابوصالح کی حضرت معاویہ سے روایت حضرت ابوہریرہ کی روایت کی نسبت زیادہ صحیح ہے قتل کا حکم شروع شروع میں تھا بعد میں منسوخ ہوگیا محمد بن اسحاق بھی منکدر سے وہ جابر بن عبداللہ سے وہ نبی کریم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص شراب پئے اسے کوڑے مارو اور چوتھی مرتبہ اسے قتل کردو جابر کہتے ہیں کہ پھر ایک شخص کو آپ کے پاس لایا گیا جس نے چوتھی مرتبہ شراب پی تھی تو آپ نے اسے کوڑے مارنے کا حکم دیا، قتل نہیں کیا۔ زہری بھی قبیصہ بن ذویب سے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسی طرح نقل کرتے ہیں یعنی اس طرح قتل کا حکم اٹھالیا گیا جس کی پہلے اجازت تھی تمام علماء کا اس پر عمل ہے اس مسئلے میں اہل علم کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اس بات کو ایک دوسری حدیث سے بھی تائید حاصل ہے جو مختلف اسناد سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مروی ہے آپ نے فرمایا کسی مسلمان کو خون تین چیزوں کے علاوہ حلال نہیں بشرطیکہ وہ گواہی دیتا ہو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں وہ تین چیزیں یہ ہیں۔ قصاص، شادی شدہ، زانی اور مرتد۔
Sayyidina Muawiyah narrated that Allah’s Messenger (SAW) said, Give lashes to one who drinks wine. If he repeats it four times, kill him.”
[Abu Dawud 4482]