نشہ والے کی حد
راوی: سفیان بن وکیع , ابی , مسعر , زید , ابی صدیق , ابوسعید خدری
حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَکِيعٍ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ مِسْعَرٍ عَنْ زَيْدٍ الْعَمِّيِّ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَرَبَ الْحَدَّ بِنَعْلَيْنِ أَرْبَعِينَ قَالَ مِسْعَرٌ أَظُنُّهُ فِي الْخَمْرِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْهَرَ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَالسَّائِبِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَأَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ اسْمُهُ بَکْرُ بْنُ عَمْرٍو وَيُقَالُ بَکْرُ بْنُ قَيْسٍ
سفیان بن وکیع، ابی، مسعر، زید، ابی صدیق، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس جوتے مارنے کی حد مقرر کی۔ مسعر کہتے ہیں میرا خیال ہے کہ وہ شراب پر تھی اس باب میں حضرت علی، عبدالرحمن بن ازہر، ابوہریرہ، سائب بن عباس اور عقبہ بن حارث سے بھی احادیث منقول ہیں۔ حضرت ابوسعید کی حدیث حسن ہے ابوصدیق ناجی کا نام بکر بن عمرو ہے۔
Sayyidina Abu Sa’eed Khudri (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) awarded the prescribed punishment, forty thrashings with sandals. Mis’ar said, “I presume that was for wine.’