قصاص کے بارے میں
راوی: علی بن خشرم , عیسیٰ بن یونس , شعبہ , قتادہ , زرارہ بن اوفی , عمران بن حصین
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ أَنْبَأَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ قَتَادَةَ قَال سَمِعْتُ زُرَارَةَ بْنَ أَوْفَی يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ رَجُلًا عَضَّ يَدَ رَجُلٍ فَنَزَعَ يَدَهُ فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ فَاخْتَصَمَا إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَعَضُّ أَحَدُکُمْ أَخَاهُ کَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ لَا دِيَةَ لَکَ فَأَنْزَلَ اللَّهُ وَالْجُرُوحَ قِصَاصٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ يَعْلَی بْنِ أُمَيَّةَ وَسَلَمَةَ بْنِ أُمَيَّةَ وَهُمَا أَخَوَانِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
علی بن خشرم، عیسیٰ بن یونس، شعبہ، قتادہ، زرارہ بن اوفی، حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دوسرے شخص کے ہاتھ پر دانتوں سے کاٹ دیا۔ اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کے دو دانت گرگئے۔ پھر وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پیش ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگوں میں ایسے بھی ہیں جو اپنے بھائی کو اونٹ کی طرح کاٹتے ہیں تمہارے لئے کوئی دیت نہیں پھر یہ آیت نازل ہوئی والجروح قصاص کہ زخموں کا بدلہ بھی دیا جائے۔ اس باب میں یعلی بن امیہ، اور سلمہ بن امیہ سے بھی احادیث منقول ہیں یہ دونوں بھائی ہیں حدیث عمران بن حصین حسن صحیح ہے۔
Sayyidina lmran ibn Husayn narrated that a man bit another’s hand. He pulled his hand away and two of the biter’s teeth came off. They went to the Prophet (SAW) and he said, “One of you bites his brother as a camel bites. There is no diyat for you.” The verse was revealed after that: (and for wounds a like retaliation).
(5 :45)
[Bukhari 6892, Muslim 1673]