ایسے زخم کی دیت جن میں ہڈی ظاہر ہوجائے
راوی: حمید بن مسعدہ , یزید بن زریع , حسین , عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ ان کے دادا
حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ أَخْبَرَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْمَوَاضِحِ خَمْسٌ خَمْسٌ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ وَهُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ أَنَّ فِي الْمُوضِحَةِ خَمْسًا مِنْ الْإِبِلِ
حمید بن مسعدہ، یزید بن زریع، حسین، حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ایسے زخم جن میں ہڈی ظاہر ہو جائے پانچ پانچ اونٹ دیت ہے۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے اہل علم کا اسی پر عمل ہے، سفیان ثوری، شافعی، احمد، اور اسحاق کا یہی قول ہے کہ ایسے زخموں میں پانچ اونٹ دیت ہے۔
Amr ibn Shuayb reported from his father on the authority of his grandfather that the Prophet (SAW) said, The diyat for a wound that lays bare a bone is five camels, five camels.
[Abu Dawud 4566]