جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 1415

درخت لگانے کی فضیلت

راوی: قتیبہ , ابوعوانہ , قتادہ , انس

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَغْرِسُ غَرْسًا أَوْ يَزْرَعُ زَرْعًا فَيَأْکُلُ مِنْهُ إِنْسَانٌ أَوْ طَيْرٌ أَوْ بَهِيمَةٌ إِلَّا کَانَتْ لَهُ صَدَقَةٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي أَيُّوبَ وَجَابِرٍ وَأُمِّ مُبَشِّرٍ وَزَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

قتیبہ، ابوعوانہ، قتادہ، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو مسلمان درخت لگائے یا کھیتی باڑی کرے پھر اس سے انسان پرندے یا جانور کھائیں تو اسے صدقے کا ثواب ملتا ہے۔ اس باب میں ایوب، ام مبشر، جابر، اور زید بن خالد سے بھی احادیث منقول ہیں حضرت انس کی حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Anas (RA) reported that the Prophet (SAW) said, “If a Muslim plants a tree or cultivates land and a man, a bird or an animal eats from it then that is a sadaqah on his behalf. [Bukhari 2320, Muslim 1553, Ahmed 12497]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں