قضائے حاجت کے وقت پردہ کرنا
راوی: قتیبہ , عبدالسلام بن حرب , اعمش , انس
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ الْمُلَائِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَنَسٍ قَالَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ لَمْ يَرْفَعْ ثَوْبَهُ حَتَّی يَدْنُوَ مِنْ الْأَرْضِ قَالَ أَبُو عِيسَی هَکَذَا رَوَی مُحَمَّدُ بْنُ رَبِيعَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَنَسٍ هَذَا الْحَدِيثَ وَرَوَی وَکِيعٌ وَأَبُو يَحْيَی الْحِمَّانِيُّ عَنْ الْأَعْمَشِ قَالَ قَالَ ابْنُ عُمَرَ کَانَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ الْحَاجَةَ لَمْ يَرْفَعْ ثَوْبَهُ حَتَّی يَدْنُوَ مِنْ الْأَرْضِ وَکِلَا الْحَدِيثَيْنِ مُرْسَلٌ وَيُقَالُ لَمْ يَسْمَعْ الْأَعْمَشُ مِنْ أَنَسٍ وَلَا مِنْ أَحَدٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ نَظَرَ إِلَی أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ رَأَيْتُهُ يُصَلِّي فَذَکَرَ عَنْهُ حِکَايَةً فِي الصَّلَاةِ وَالْأَعْمَشُ اسْمُهُ سُلَيْمَانُ بْنُ مِهْرَانَ أَبُو مُحَمَّدٍ الْکَاهِلِيُّ وَهُوَ مَوْلًی لَهُمْ قَالَ الْأَعْمَشُ کَانَ أَبِي حَمِيلًا فَوَرَّثَهُ مَسْرُوقٌ
قتیبہ، عبدالسلام بن حرب، اعمش، انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب قضائے حاجت کا ارادہ فرماتے تو اس وقت تک کپڑا نہ اٹھاتے جب تک زمین کے قریب نہ ہو جاتےامام ابوعیسٰی نے فرمایا اس حدیث کو اسی طرح روایت کیا ہے محمد بن ربیعہ نے اعمش سے انہوں نے انس سے پھر وکیع اور حماد نے اعمش سے روایت کیا ہے کہ اعمش نے کہا کہ حضرت عبداللہ بن عمر کہا کرتے تھے کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قضائے حاجت کا ارادہ کرتے تو اس وقت تک کپڑا نہ اٹھاتے جب تک زمین کے قریب نہ ہو جاتے یہ دونوں حدیثیں مرسل ہیں کہا جاتا ہے کہ اعمش نے انس بن مالک یا کسی بھی صحابی سے حدیث نہیں سنی اور انہوں نے انس بن مالک کو نماز پڑھتے دیکھا ہے اور ان کی نماز کی حکایت بیان کی اور اعمش کا نام سلیمان بن مہران ہے اور ان کی کنیت ابومحمد کاہلی ہے اور وہ بنی کاہل کے مولیٰ ہیں اعمش کہتے ہیں کہ میرے باپ کو بچپن میں لایا گیا تھا اپنے شہر سے اور حضرت مسروق نے ان کو وارث بنایا۔
Anas (May Allah be pleased with him) said that when Prophet (Peace be upon him) wanted to relieve himself did not raise his lower garment till he was very near the ground.