جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ فیصلوں کا بیان ۔ حدیث 1374

عمر بھر کے لئے کوئی چیز ھبہ کرنا

راوی: محمد بن مثنی , ابن ابی عدی , سعید , قتادہ , حسن , سمرہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ الْحَسَنِ عَنْ سَمُرَةَ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَی جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا أَوْ مِيرَاثٌ لِأَهْلِهَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَجَابِرٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَابْنِ الزُّبَيْرِ وَمُعَاوِيَةَ

محمد بن مثنی، ابن ابی عدی، سعید، قتادہ، حسن، حضرت سمرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا عمریٰ جائز ہے اور وہ گھر اسی کا ہے جس کو دیا ہے یا فرمایا اس میں رہنے والوں کے لئے میراث ہے اس باب میں حضرت زید بن ثابت، جابر، ابوہریرہ، عائشہ، ابن زبیر اور معاویہ سے بھی روایات منقول ہیں۔

Sayyidina Samurah reported that the Prophet said, “Umraa (donating a home to someone for a lifetime) is allowed. The house belongs to one to whom it is givin.” Or, he said, ‘it is a legacy for its occupants.”

یہ حدیث شیئر کریں