رعایا کی خبرگیری
راوی: احمد بن منیع , اسماعیل بن ابراہیم , علی بن حکم , ابوالحسن , عمر بن مرہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ الْحَکَمِ حَدَّثَنِي أَبُو الْحَسَنِ قَالَ قَالَ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ لِمُعَاوِيَةَ إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ إِمَامٍ يُغْلِقُ بَابَهُ دُونَ ذَوِي الْحَاجَةِ وَالْخَلَّةِ وَالْمَسْکَنَةِ إِلَّا أَغْلَقَ اللَّهُ أَبْوَابَ السَّمَائِ دُونَ خَلَّتِهِ وَحَاجَتِهِ وَمَسْکَنَتِهِ فَجَعَلَ مُعَاوِيَةُ رَجُلًا عَلَی حَوَائِجِ النَّاسِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَقَدْ رُوِيَ هَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ هَذَا الْوَجْهِ وَعَمْرُو بْنُ مُرَّةَ الْجُهَنِيُّ يُکْنَی أَبَا مَرْيَمَ
احمد بن منیع، اسماعیل بن ابراہیم، علی بن حکم، ابوالحسن، حضرت عمر بن مرہ نے معاویہ سے کہا کہ میں نے نبی کریم سے سنا کہ اگر کوئی حاکم اپنی رعایا کے حاجتمندوں، محتاجوں اور مسکینوں کے لئے اپنے دروازے بند کر دیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کی حاجات، ضروریات اور فقر کو دور کرنے سے پہلے آسمانوں کے دروازے بند کر دیتا ہے اس پر معاویہ نے اس وقت ایک شخص کو لوگوں کی ضروریات معلوم کرنے کے لئے مقرر کیا اس باب میں حضرت عمر بن مرہ کی حدیث غریب ہے اور ایک سند سے بھی منقول ہے عمرو بن جہنی کی کنیت ابومریم ہے۔
Sayyidina Amr ibn Murrah (RA) said to Sayyidina Mu’awiyah (RA) that he heard Allah’s Messenger (SAW) say, “If a ruler shuts his door to the needy, the helpless and the poor then Allah shuts the doors of the heaven to his (the ruler’s) helplessness, need and poverty.” So, Mu’awiyah (RA) appointed a man to look into the needs of the people.
[Ahmed 18055]