جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1336

باب

راوی: محمد بن بشار , حجاج بن منہال , حماد بن سلمہ , قتادہ , ثابت , حمید , انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَثَابِتٌ وَحُمَيْدٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ غَلَا السِّعْرُ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ سَعِّرْ لَنَا فَقَالَ إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الرَّزَّاقُ وَإِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَی رَبِّي وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْکُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

محمد بن بشار، حجاج بن منہال، حماد بن سلمہ، قتادہ، ثابت، حمید، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں مہنگائی ہوئی تو ہم نے عرض کیا یا رسول اللہ قیمتیں مقرر کر دیجیے آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ نرخ مقرر کرنے والا تنگ کرنے والا کشادہ کرنے والا اور رزق دینے والا ہے میں چاہتا ہوں کہ اپنے رب سے اس حال میں ملوں کہ کوئی شخص مجھ سے اپنے خون یا مال میں ظلم کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidina Anas (SAW) reported that the price increased in the times of Allah’s Messenger (SAW) So they pleaded, ‘O Messenger of Allah! Do fix prices for us. He said, ‘Indeed, Allah is the One Who fixes prices Who withholds Who bestows and Who gives provision And I hope that I meet my Lord in such a condition that none of you has a demand over me for an injustice regarding blood and property.”

[Abu Dawud 3451]

یہ حدیث شیئر کریں