غلام یا باندی آزاد کرتے ہوئے ولاء کی شرط کی ممانعت
راوی: ابوبکر , عطار , علی بن مدینی , یحیی بن سعید
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْعَطَّارُ الْبَصْرِيُّ عَنْ ابْنِ الْمَدِينِيِّ قَال سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ سَعِيدٍ يَقُولُ إِذَا حُدِّثْتَ عَنْ مَنْصُورٍ فَقَدْ مَلَأْتَ يَدَکَ مِنْ الْخَيْرِ لَا تُرِدْ غَيْرَهُ ثُمَّ قَالَ يَحْيَی مَا أَجِدُ فِي إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ وَمُجَاهِدٍ أَثْبَتَ مِنْ مَنْصُورٍ قَالَ مُحَمَّدٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي الْأَسْوَدِ قَالَ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ مَنْصُورٌ أَثْبَتُ أَهْلِ الْکُوفَةِ
ابوبکر، عطار، علی بن مدینی، یحیی بن سعید سے اور وہ یحیی بن سعید کے حوالے سے کہتے ہیں کہ جب تمہیں منصور کے واسطے سے کوئی حدیث پہنچے تو سمجھ لو کہ تمہارے دونوں ہاتھ خیر سے بھر گئے اور اس کے بعد کسی اور کی ضرورت نہیں، یحیی کہتے ہیں کہ ابراہیم نخعی اور مجاہد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرنے والوں سے منصور سے اثبت کوئی نہیں۔ امام بخاری، عبداللہ بن اسود سے اور وہ عبدالرحمن بن مہدی سے نقل کرتے ہیں کہ منصور کوفہ کے تمام راویوں سے اثبت ہیں۔