جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1236

بیچنے والے کے استقبال کی ممانعت

راوی: ہناد , ابن مبارک , سلیمان , ابی عثمان , ابن مسعود

حَدَّثَنَا هَنَّادٌ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ تَلَقِّي الْبُيُوعِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي هُرَيْرَةَ وَأَبِي سَعِيدٍ وَابْنِ عُمَرَ وَرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ

ہناد، ابن مبارک، سلیمان، ابی عثمان، حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے غلہ بیچنے والے قافلوں سے شہر سے باہر خرید وفروخت کرنے سے منع فرمایا جب تک کہ وہ شہر کے اندر آکر خود نہ فروخت کریں۔ اس باب میں حضرت علی، ابن عباس، ابوہریرہ، ابوسعید، ابن عمر اور ایک دوسرے صحابی سے روایت منقول ہے۔

Sayyidina Ibn Masud reported that the Prophet disallowed buying and selling from trade caravans outside the city (till they come into the city).

[Bukhari 2164, Muslim 1518, Ibn e Majah 2180, Ahmed 4096]

یہ حدیث شیئر کریں