جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ خرید وفروخت کا بیان ۔ حدیث 1221

جھوٹ اور جھوٹی گواہی دینے کی مذمت

راوی: محمد بن عبدالاعلی , خالد بن حارث , شعبہ , عبیداللہ بن ابی بکر , انس

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی الصَّنْعَانِيُّ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ شُعْبَةَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَکْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْکَبَائِرِ قَالَ الشِّرْکُ بِاللَّهِ وَعُقُوقُ الْوَالِدَيْنِ وَقَتْلُ النَّفْسِ وَقَوْلُ الزُّورِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي بَکْرَةَ وَأَيْمَنَ بْنِ خُرَيْمٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ

محمد بن عبدالاعلی، خالد بن حارث، شعبہ، عبیداللہ بن ابی بکر، حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے کبیرہ گناہوں کے متعلق ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک کرنا، والدین کو ناراض کرنا، کسی کو ناحق قتل کرنا، اور جھوٹ بولنا کبیرہ گناہوں میں سے ہے اس باب میں حضرت ابوبکرہ اور ایمن بن خریم، ابن عمر سے بھی روایات منقول ہیں حدیث انس حسن صحیح غریب ہے۔

Sayyidina Anas (RA) reported from the Prophet concerning major sins that he said, ‘(They are:) associating with Allah, disobedience and ingratitude to parents, killing someone and falsehood.”

[Ahmed 12338, Bukhari 2653, Muslim 88, Nisai 4016, Tirmidhi 3029]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں