غیر محرم عورت کے ساتھ خلوت منع ہے
راوی: قتیبہ , لیث , یزید بن ابی حبیب , ابی الخیر , عقبہ بن عامر
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِيَّاکُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَائِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَفَرَأَيْتَ الْحَمْوَ قَالَ الْحَمْوُ الْمَوْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا مَعْنَی کَرَاهِيَةِ الدُّخُولِ عَلَی النِّسَائِ عَلَی نَحْوِ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا کَانَ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ وَمَعْنَی قَوْلِهِ الْحَمْوُ يُقَالُ هُوَ أَخُو الزَّوْجِ کَأَنَّهُ کَرِهَ لَهُ أَنْ يَخْلُوَ بِهَا
قتیبہ، لیث، یزید بن ابی حبیب، ابی الخیر، حضرت عقبہ بن عامر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ عورتوں کے پاس داخل ہونے سے پرہیز کرو ایک انصاری شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حمو (یعنی شوہر کا باپ، بھائی، اور عزیز واقارب) کے بارے میں ارشاد ہے۔ آپ نے فرمایا کہ حمو تو موت ہے اس باب میں حضرت عمر اور جابر، عمرو بن عاص سے بھی روایت ہے حضرت عقبہ بن عامر کی حدیث حسن صحیح ہے عورتوں کے پاس داخل ہونے سے ممانعت کا مطلب اسی طرح ہے جیسے کہ آپ نے فرمایا جب کوئی شخص کسی تنہا عورت کے پاس ہو تو تیسرا شیطان ہوتا ہے حمو کے معنی خاوند کے بھائی کے ہیں گویا کہ آپ نے دیور کو اپنی بھاوجہ کے پاس تنہا ٹھہرنے سے منع فرمایا ہے۔
Sayyidina Uqbah ibn Aamir (RA) reported that Allah’s Messenger (SAW) said, Refrain from visiting women’. A man of the Ansar asked, “0 Messenger of Allah, what do you say about hamu?” He said, “The hamu are death”.
[Ahmed 17352, Muslim 2172]