جب بیوی کے پاس جائے تو کیا کہے۔
راوی: ابن ابی عمر , سفیان بن عیینہ , منصور , سالم بن ابی جعد , کریب , ابن عباس
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ عَنْ کُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ أَنَّ أَحَدَکُمْ إِذَا أَتَی أَهْلَهُ قَالَ بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنْ قَضَی اللَّهُ بَيْنَهُمَا وَلَدًا لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابن ابی عمر، سفیان بن عیینہ، منصور، سالم بن ابی جعد، کریب، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس جائے تو یہ دعا پڑھے۔ ( بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ جَنِّبْنَا الشَّيْطَانَ وَجَنِّبْ الشَّيْطَانَ مَا رَزَقْتَنَا فَإِنْ قَضَی اللَّهُ بَيْنَهُمَا وَلَدًا لَمْ يَضُرَّهُ الشَّيْطَانُ) اے اللہ ہمیں شیطان سے دور رکھ اور ہمیں جو اولاد بھی عطا فرما اسے بھی شیطان سے محفوظ رکھ۔ پس اگر اللہ نے ان کے درمیان اولاد مقدر کی ہوگی تو اسے شیطان نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ یہ حدیث حسن صحیح ہے۔
Sayyidina Ibn Abbas (RA)reported that Allah’s Messenger Th said, “When one of you approaches his wife, he must say: In the name of Allah! 0 Allah! Cause us to keep away from the devil and keep the devil off from what you provide us. Then if Allah has decreed a child for them, the devil will not harm him”.
[Ahmed 1908, Bukhari 5165, Muslim 1434, Abu Dawud 2161, Ibn e Majah 1919]
——————————————————————————–