جامع ترمذی ۔ جلد اول ۔ جنازوں کا بیان ۔ حدیث 1065

جو اللہ کی ملاقات کو محبوب رکھے اللہ بھی اس سے ملنا پسند فرماتا ہے۔

راوی: حمید بن سعدہ , خالد بن حارث , سعید بن ابی عروبہ , محمد بن بشار , محمد بن بکر , سعید بن ابی عروبہ , قتادہ , زرارہ , ابی اوفی , سعد بن ہشام , عائشہ

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ هِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا ذَکَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ أَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَمَنْ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ کَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کُلُّنَا نَکْرَهُ الْمَوْتَ قَالَ لَيْسَ ذَلِکَ وَلَکِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا بُشِّرَ بِرَحْمَةِ اللَّهِ وَرِضْوَانِهِ وَجَنَّتِهِ أَحَبَّ لِقَائَ اللَّهِ وَأَحَبَّ اللَّهُ لِقَائَهُ وَإِنَّ الْکَافِرَ إِذَا بُشِّرَ بِعَذَابِ اللَّهِ وَسَخَطِهِ کَرِهَ لِقَائَ اللَّهِ وَکَرِهَ اللَّهُ لِقَائَهُ قَالَ أَبُو عِيسَی هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

حمید بن سعدہ، خالد بن حارث، سعید بن ابی عروبہ، محمد بن بشار، محمد بن بکر، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، زرارہ، ابی اوفی، سعد بن ہشام، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو اللہ سے ملنا چاہتا ہے اللہ بھی اس سے ملنے کی چاہت رکھتے ہیں اور جو اللہ سے ملاقات کو ناپسند کرے اللہ بھی اسے ملنا پسند نہیں کرتا، حضرت عائشہ فرماتی ہیں میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم میں سے ہر آدمی موت کو ناپسند کرتا ہے فرمایا یہ بات نہیں بلکہ جب مومن کو اللہ کی رحمت، اس کی رضا، اور جنت کی بشارت دی جاتی ہے تو اس کے دل میں اللہ سے ملاقات کا اشتیاق پیدا ہوتا ہے پس اللہ بھی اس سے ملاقات کے مشتاق ہوتے ہیں لیکن جب کافر کو اللہ کے عذاب اور اس کے غصے کے بارے میں بتایا جاتا ہے تو وہ اللہ کی ملاقات سے گریز کرتا ہے پس اللہ بھی اس سے ملاقات کرنے کو ناپسند کرتا ہے امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

Sayyidah Ayshah (RA) reported that she recalled Allah’s Messenger (SAW) saying that if anyone loves to meet Allah then Allah also love to meet him and if he hates to meet Allah then Allah too hates to meet him. She said, “0 Messenger of Allah, all of us detest death.”

He said, “That is not so. But when the Believer is given glad tidings of Allah’s mercy and His pleasure and His Paradise, he loves the meeting with Allah. And Allah also loves to meet him. As for the disbeliever, when he is given tidings of Allah’s punishment and His wrath he hates to meet Allah and Allah hates the meeting with him.”

[Ahmed24227, Bukhari 6507, Muslim 2684, Nisai 1938]

——————————————————————————–

یہ حدیث شیئر کریں