سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 995

قرض داری میں آسانی اور سہولت سے متعلق حدیث شریف

راوی: محمد بن قدامة , جریر , منصور , زیاد بن عمرو بن ہند , عمران بن حذیفہ

أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ زِيَادِ بْنِ عَمْرِو بْنِ هِنْدٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُذَيْفَةَ قَالَ کَانَتْ مَيْمُونَةُ تَدَّانُ وَتُکْثِرُ فَقَالَ لَهَا أَهْلُهَا فِي ذَلِکَ وَلَامُوهَا وَوَجَدُوا عَلَيْهَا فَقَالَتْ لَا أَتْرُکُ الدَّيْنَ وَقَدْ سَمِعْتُ خَلِيلِي وَصَفِيِّي صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَا مِنْ أَحَدٍ يَدَّانُ دَيْنًا فَعَلِمَ اللَّهُ أَنَّهُ يُرِيدُ قَضَائَهُ إِلَّا أَدَّاهُ اللَّهُ عَنْهُ فِي الدُّنْيَا

محمد بن قدامہ، جریر، منصور، زیاد بن عمرو بن ہند، عمران بن حذیفہ سے روایت ہے کہ حضرت میمونہ لوگوں سے بہت قرضہ لیا کرتی تھیں۔ لوگوں نے اس سلسلہ میں گفتگو کی اور ان کو ملامت کی اور ان کو رنج پہنچایا۔ انہوں نے کہا میں قرض لینا نہیں چھوڑوں گی۔ میں نے اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے جو کوئی قرضہ لے اور اللہ تعالیٰ واقف ہے وہ اس کے ادا کرنے کی فکر میں ہے تو اللہ تعالیٰ دنیا میں بھی اس کا قرض ادا کرے گا۔

It was narrated that Abu Hurairah said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘If one of you is referred to a rich man (to help repaY a debt), he should accept that referral, and (wrongdoing) is when a rich man takes a long time to repay a debt.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں