اللہ تعالیٰ کے سوا قسم کھانے کی ممانعت کا بیان
راوی: علی بن حجر , اسماعیل بن جعفر , عبداللہ بن دینار , ابن عمر
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ عَنْ إِسْمَعِيلَ وَهُوَ ابْنُ جَعْفَرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ کَانَ حَالِفًا فَلَا يَحْلِفْ إِلَّا بِاللَّهِ وَکَانَتْ قُرَيْشٌ تَحْلِفُ بِآبَائِهَا فَقَالَ لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِکُمْ
علی بن حجر، اسماعیل بن جعفر، عبداللہ بن دینار، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص قسم کھایا کرے تو اس کو چاہیے کہ وہ اللہ تعالیٰ کے نام کے علاوہ کسی کی قسم نے کھایا کرے اور قریش کی عادت تھی کہ وہ اپنے باپوں کے نام پر قسم کھایا کرتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ باپوں کی قسم نے کھایا کرو۔
It was narrated that Ibn ‘Umar said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Whoever swears, let him not swear by anything other than Allah.” The Quraish used to swear by their forefathers, and so he said: “Do not swear by your forefathers.” (Sahih)