سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 937

ایک مدت مقرر کرکے ادھار فروخت کرنے سے متعلق

راوی: عمرو بن علی , یزید بن زریع , عمارة بن ابی حفصة , عکرمة , عائشہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ قَالَ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ بْنُ أَبِي حَفْصَةَ قَالَ أَنْبَأَنَا عِکْرِمَةُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کَانَ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بُرْدَيْنِ قِطْرِيَّيْنِ وَکَانَ إِذَا جَلَسَ فَعَرِقَ فِيهِمَا ثَقُلَا عَلَيْهِ وَقَدِمَ لِفُلَانٍ الْيَهُودِيِّ بَزٌّ مِنْ الشَّأْمِ فَقُلْتُ لَوْ أَرْسَلْتَ إِلَيْهِ فَاشْتَرَيْتَ مِنْهُ ثَوْبَيْنِ إِلَی الْمَيْسَرَةِ فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ فَقَالَ قَدْ عَلِمْتُ مَا يُرِيدُ مُحَمَّدٌ إِنَّمَا يُرِيدُ أَنْ يَذْهَبَ بِمَالِي أَوْ يَذْهَبَ بِهِمَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَذَبَ قَدْ عَلِمَ أَنِّي مِنْ أَتْقَاهُمْ لِلَّهِ وَآدَاهُمْ لِلْأَمَانَةِ

عمرو بن علی، یزید بن زریع، عمارة بن ابی حفصة، عکرمة، عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر دو چادریں تھیں قطر (نامی بستی) کی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس وقت بیٹھتے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پسینہ آتا تو وہ کپڑے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھاری ہوتے۔ چنانچہ ایک یہودی کا کپڑا (ملک) شام سے آیا میں نے کہا کاش آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے پاس کسی کو روانہ فرماتے اور آسانی کے وعدہ پر وہ دو کپڑے خریدتے (مطلب یہ ہے کہ جس وقت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس رقم ادا کرنے کا انتظام ہوجائے تو ادا کر دیں گے) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے پاس کسی کو بھیج دیا اس شخص نے کہا میں محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مطلب سمجھ گیا وہ چاہتے ہیں کہ میرا مال ہضم کر لیں یا میرے کپڑے۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس نے جھوٹ بولا وہ جانتا ہے میں تو سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ سے ڈرنے والا ہوں اور سب سے زیادہ امانت کو ادا کرنے والا ہوں (یہ تو صرف اس کا خبث باطن ہے جو اس کو باوجود حقیقت جاننے کے جھوٹ پر آمادہ کر رہا ہے)۔

‘Arnr bin Shuaib said: “My father told me, narrating from his father, from his father (and he mentioned ‘Abdullah bin ‘Amr) that he said: ‘The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: “it is not permissible to lend on the condition of a sale, or to stipulate two conditions in one transaction, or to make a profit on that which you do not possess.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں