جانور میں سلف سے متعلق
راوی: اسحق بن ابراہیم , عبدالرحمن بن مہدی , معاویہ بن صالح , سعید بن ہانی , عرباض بن ساریہ
أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ قَالَ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ هَانِئٍ يَقُولُ سَمِعْتُ عِرْبَاضَ بْنَ سَارِيَةَ يَقُولُ بِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَکْرًا فَأَتَيْتُهُ أَتَقَاضَاهُ فَقَالَ أَجَلْ لَا أَقْضِيکَهَا إِلَّا نَجِيبَةً فَقَضَانِي فَأَحْسَنَ قَضَائِي وَجَائَهُ أَعْرَابِيٌّ يَتَقَاضَاهُ سِنَّهُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْطُوهُ سِنًّا فَأَعْطَوْهُ يَوْمَئِذٍ جَمَلًا فَقَالَ هَذَا خَيْرٌ مِنْ سِنِّي فَقَالَ خَيْرُکُمْ خَيْرُکُمْ قَضَائً
اسحاق بن ابراہیم، عبدالرحمن بن مہدی، معاویہ بن صالح، سعید بن ہانی، عرباض بن ساریہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اونٹ کا ایک جوان بچہ دیا تھا تو میں اس کا تقاضہ کرنے کے واسطے آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اچھا میں تم کو ایک بختی اونٹ (یعنی ایک عمدہ قسم کا اونٹ ہے) ادا کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ادا فرما دیا تو میرے مال سے عمدہ مال ادا کیا اور ایک دیہاتی شخص اونٹ کا تقاضہ کرنے کے واسطے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اس کو اسی دانت کا اونٹ دے دو۔ لوگوں نے اس کو ایک بڑا اونٹ دے دیا۔ اس شخص نے کہا یہ تو میرے اونٹ سے بہتر ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم لوگوں میں وہ شخص بہتر ہے جو کہ (قرض) اچھی طرح ادا کرے (یعنی جیسا اور جس قسم کا قرضہ لیا ہے اس سے اعلی قسم کا قرضہ ادا کرے)۔
It was narrated that Jabir said: “A slave came and gave his pledge to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم to emigrate, and the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم did not realize that he was a slave. Then his master came looking for him. The Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘Sell him to me.’ So he bought him for two black slaves, then he did not accept the pledge of anyone after that until he had asked: ‘Is he a slave?”(Sahih).