سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 927

جانور میں سلف سے متعلق

راوی: عمرو بن منصور , ابونعیم , سفیان , سلمہ بن کہیل , ابوسلمہ , ابوہریرہ

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ کُهَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ کَانَ لِرَجُلٍ عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سِنٌّ مِنْ الْإِبِلِ فَجَائَ يَتَقَاضَاهُ فَقَالَ أَعْطُوهُ فَلَمْ يَجِدُوا إِلَّا سِنًّا فَوْقَ سِنِّهِ قَالَ أَعْطُوهُ فَقَالَ أَوْفَيْتَنِي فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ خِيَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً

عمرو بن منصور ، ابونعیم ، سفیان ، سلمہ بن کہیل ، ابوسلمہ ، ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ روایت ہے کہ ایک آدمی کا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذمہ ایک اونٹ تھا وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس (اونٹ کا) تقاضا کرنے کے لئے آیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دے دو۔ تو لوگوں کو اس کے اونٹ جیسا نہ ملا بلکہ اس سے زیادہ عمر کا اونٹ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ تم اسی اونٹ کو دے دو ۔ اس نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرا حق ادا کر دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ تم میں وہ لوگ بہتر ہیں جو کہ اچھی طرح سے ادا کرے۔

It was narrated from Samurah that the Messenger of
Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade selling animals in exchange for animals on credit. (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں