سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 898

سونے کے عوض چاندی لینا

راوی: محمد بن عبداللہ بن عمار , معافی , حماد بن سلمہ , سماک بن حرب , سعید بن جبیر , ابن عمر

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ قَالَ حَدَّثَنَا الْمُعَافَی عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ رُوَيْدَکَ أَسْأَلُکَ إِنِّي أَبِيعُ الْإِبِلَ بِالْبَقِيعِ بِالدَّنَانِيرِ وَآخُذُ الدَّرَاهِمَ قَالَ لَا بَأْسَ أَنْ تَأْخُذَ بِسِعْرِ يَوْمِهَا مَا لَمْ تَفْتَرِقَا وَبَيْنَکُمَا شَيْئٌ

محمد بن عبداللہ بن عمار، معافی، حماد بن سلمہ، سماک بن حرب، سعید بن جبیر، ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کرنا چاہتا ہوں کہ میں بقیع (نامی جگہ) میں اونٹ فروخت کیا کرتا ہوں دیناروں کے عوض اور میں دراہم لیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس میں کسی قسم کی کوئی کراہت اور حرج نہیں ہے اگر تم اس دن کے بھاؤ سے لے لو جس وقت تک کہ علیحدہ نہ ہو ایک دوسرے پر بقایا چھوڑ کر۔

It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم paid off what he owed me, and gave me more.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں