جو کے عوض جو فروخت کرنا
راوی: ہارون بن عبداللہ , ابواسامة , اسماعیل , حکیم بن جابر , یعقوب بن ابراہیم , یحیی , اسماعیل , حکیم بن جابر , عبادة بن صامت
أَخْبَرَنِي هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ قَالَ قَالَ إِسْمَعِيلُ حَدَّثَنَا حَکِيمُ بْنُ جَابِرٍ ح وَأَنْبَأَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ إِسْمَعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا حَکِيمُ بْنُ جَابِرٍ عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ الذَّهَبُ الْکِفَّةُ بِالْکِفَّةِ وَلَمْ يَذْکُرْ يَعْقُوبُ الْکِفَّةُ بِالْکِفَّةِ فَقَالَ مُعَاوِيَةُ إِنَّ هَذَا لَا يَقُولُ شَيْئًا قَالَ عُبَادَةُ إِنِّي وَاللَّهِ مَا أُبَالِي أَنْ لَا أَکُونَ بِأَرْضٍ يَکُونُ بِهَا مُعَاوِيَةُ إِنِّي أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِکَ
ہارون بن عبد اللہ، ابواسامة، اسماعیل، حکیم بن جابر، یعقوب بن ابراہیم، یحیی، اسماعیل، حکیم بن جابر، عبادة بن صامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے سونا ایک پلڑا دوسرے پلڑے کے برابر یہ سن کر حضرت معاویہ نے فرمایا یہ قول کچھ نہیں کہتا۔ یعنی تمہاری یہ بات ہماری سمجھ میں نہیں آرہی ہے۔ حضرت عبادہ نے فرمایا اللہ کی قسم! مجھ کو کسی قسم کی کوئی پرواہ نہیں ہے اگر میں اس ملک میں نہ رہوں کہ جہاں پر حضرت معاویہ موجود ہوں میں اس بات کی شہادت دیتا ہوں بلاشبہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ فرماتے تھے۔
It was narrated that Mujahid said: “Umar said: Dinar for Dinar, Dirham for Dirham, no difference between them, this is the obligation that our Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم enjoined upon us.” (Sahih)