سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ خرید و فروخت کے مسائل و احکام ۔ حدیث 832

پھلوں کا بیچنا ان کی پختگی معلوم ہونے سے پہلے۔

راوی: محمد بن منصور , سفیان , ابن جریج , عطاء , جابر بن عبداللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَائٍ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ الْمُخَابَرَةِ وَالْمُزَابَنَةِ وَالْمُحَاقَلَةِ وَأَنْ يُبَاعَ الثَّمَرُ حَتَّی يَبْدُوَ صَلَاحُهُ وَأَنْ لَا يُبَاعَ إِلَّا بِالدَّنَانِيرِ وَالدَّرَاهِمِ وَرَخَّصَ فِي الْعَرَايَا

محمد بن منصور، سفیان، ابن جریج، عطاء، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ممانعت فرمائی (بیع) مخابرہ مزابنہ اور محاقلہ سے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھلوں کے فروخت کرنے سے منع فرمایا جس وقت تک کہ ان کی پختگی کا حال معلوم نہ ہو جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ممانعت فرمائی پھلوں کے فروخت کرنے سے مگر درہم اور دینار کے عوض اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عرایا میں رخصت عطاء فرمائی۔

It was narrated that Jabir said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade selling the fruit of date palms until they are fit to eat.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں