جس وقت تک خریدنے اور فروخت کرنے والا شخص علیحدہ نہ ہو جائیں تو ان کو اختیار حاصل ہے۔
راوی: ابواشعث , خالد , سعید , ابن ابوعروبة , قتادة , صالح ابوخلیل , عبداللہ بن حارث , حکیم بن حزام
أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ عَنْ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ وَهُوَ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْبَيِّعَانِ بِالْخِيَارِ مَا لَمْ يَفْتَرِقَا فَإِنْ بَيَّنَا وَصَدَقَا بُورِکَ لَهُمَا فِي بَيْعِهِمَا وَإِنْ کَذَبَا وَکَتَمَا مُحِقَ بَرَکَةُ بَيْعِهِمَا
ابواشعث، خالد، سعید، ابن ابوعروبة، قتادہ، صالح ابوخلیل، عبداللہ بن حارث، حکیم بن حزام سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا سامان فروخت کرنے والا اور خریدنے والا دونوں کو اختیار ہے اسے باقی رکھنے یا فسخ کرنے کاجب تک وہ الگ نہ ہوں اگر وہ عیب کو ظاہر کر دیں اور وہ سچ بات بولیں گے تو ان کے فروخت کرنے میں خیر و برکت ہوگی اور اگر جھوٹ بولیں گے اور (عیب) چھپائیں گے تو ان کے فروخت کرنے کی خیرو برکت رخصت ہو جائے گی۔
It was narrated from Yahya, from ‘Ubaidullah who said: “Nafi’ nanated to me from Ibn ‘Umar, that the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم said: ‘The two parties to a transaction both have the choice so long as they have not separated, or they have chosen.” (Sahih)