سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 741

قربانیوں کے گوشت کو ذخیرہ بنانا

راوی: یعقوب بن ابراہیم , عبدالرحمن , سفیان , عبدالرحمن بن عابس

أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَابِسٍ عَنْ أَبِيهِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَی عَائِشَةَ فَقُلْتُ أَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ لُحُومِ الْأَضَاحِيِّ بَعْدَ ثَلَاثٍ قَالَتْ نَعَمْ أَصَابَ النَّاسَ شِدَّةٌ فَأَحَبَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُطْعِمَ الْغَنِيُّ الْفَقِيرَ ثُمَّ قَالَ لَقَدْ رَأَيْتُ آلَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْکُلُونَ الْکُرَاعَ بَعْدَ خَمْسَ عَشْرَةَ قُلْتُ مِمَّ ذَاکَ فَضَحِکَتْ فَقَالَتْ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ خُبْزٍ مَأْدُومٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّی لَحِقَ بِاللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ

یعقوب بن ابراہیم، عبدالرحمن، سفیان، عبدالرحمن بن عابس سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے سنا۔ انہوں نے نقل کیا کہ میں حضرت عائشہ صدیقہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قربانی کا گوشت تین روز سے زیادہ رکھنے کی ممانعت فرمایا کرتے تھے۔ انہوں نے فرمایا جی ہاں۔ لوگ محتاج اور ضرورت مند تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خواہش ظاہر فرمائی کہ جو کوئی مال دار ہو تو وہ غریب کو کھلائے پھر کہا کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل اولاد کو دیکھا (یعنی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں کو دیکھا) وہ حضرات پندرہ روز کے بعد بکری کے پائے کھایا کرتے تھے تو میں نے عرض کیا ایسی تکلیف کس وجہ سے تھی؟ تو ان کو ہنسی آگئی اور انہوں نے کہا محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل نے تین روز مسلسل پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھایا۔

It was narrated that Abu Saeed Al-Khudri said: “The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم forbade keeping the meat of the sacrificial animals for more than three days, then he said: ‘Eat and feed others.” (Sahih)

یہ حدیث شیئر کریں