قربانی کا جانور ذبح کرنے کے وقت اس کے پہلو پر پاؤں رکھنا
راوی: اسماعیل بن مسعود , خالد , شعبہ , قتادة , انس
أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنْ شُعْبَةَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا قَالَ ضَحَّی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِکَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ يُکَبِّرُ وَيُسَمِّي وَلَقَدْ رَأَيْتُهُ يَذْبَحُهُمَا بِيَدِهِ وَاضِعًا عَلَی صِفَاحِهِمَا قَدَمَهُ قُلْتُ أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْهُ قَالَ نَعَمْ
اسماعیل بن مسعود، خالد، شعبہ، قتادہ فرماتے ہیں کہ انہوں نے انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہوئے سنا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو مینڈھوں کی قربانی فرمائی جو کہ کالے اور سفید تھے سینگ والے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ذبح کرتے وقت تکبیر اور بسم اللہ پڑھی اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونوں کو اپنے ہاتھ سے ذبح فرماتے تھے اور اپنا پاؤں مبارک ان جانوروں کے پہلو پر رکھے ہوئے ہوتے تھے۔ دریافت کیا کہ تم نے یہ روایت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنی ہے؟ تو انہوں نے فرمایا جی ہاں۔
It was narrated that Anas said: “I saw him” — meaning the Prophet صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم — “slaughtering them with his own hand, and placing his foot on their sides, pronouncing the name of Allah and saying: ‘Allahu Akbar,’ (sacrificing) two horned, Arnlah rams.” (Sahih)