سنن نسائی ۔ جلد سوم ۔ قربانی سے متعلق احادیث مبارکہ ۔ حدیث 720

بے قابو ہو جانے والے جانور کو ذبح کرنے کا طریقہ

راوی: ابراہیم بن یعقوب , عبیداللہ بن موسی , اسرائیل , منصور , خالد , ابوقلابة , ابواسماء الرجی , ابواشعث , شداد بن اوس

أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ قَالَ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَی قَالَ أَنْبَأَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّائِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ أَبِي أَسْمَائَ الرَّحَبِيِّ عَنْ أَبِي الْأَشْعَثِ عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ کَتَبَ الْإِحْسَانَ عَلَی کُلِّ شَيْئٍ فَإِذَا قَتَلْتُمْ فَأَحْسِنُوا الْقِتْلَةَ وَإِذَا ذَبَحْتُمْ فَأَحْسِنُوا الذَّبْحَ وَلْيُحِدَّ أَحَدُکُمْ إِذَا ذَبَحَ شَفْرَتَهُ وَلْيُرِحْ ذَبِيحَتَهُ

ابراہیم بن یعقوب، عبیداللہ بن موسی، اسرائیل، منصور، خالد، ابوقلابة، ابواسماء الرجی، ابواشعث، شداد بن اوس سے روایت ہے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میں نے سنا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز پر احسان لازم فرمایا ہے (مطلب یہ ہے کہ سب لوگوں پر رحم کرنا چاہیے) تو جس وقت تم لوگ قتل کرو تو تم اچھی طرح سے قتل کرو اور جس وقت تم ذبح کرو تو تم بالکل اچھی طرح سے ذبح کرو اور تم اپنی چھری چاقو جب ذبح کرو تو اس کو تیز کرلو اور تم جانور کو آرام دو۔

It was narrated that Shaddad bin Aws said: “I heard two things from the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ,He said: ‘Allah, the Mighty and Sublime, has decreed proficiency in all things, so when you kill, kill well, and when you slaughter, slaughter well. Let one of you sharpen his blade and spare suffering to the animal he slaughters.” (Sahih).

یہ حدیث شیئر کریں